مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کےموقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی دہشتگردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشتگردگروپوں کومعاونت فراہم کررہےتھے۔ بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشتگرد گرپوں کی معاونت کو روکنے کیلئےموثر اقدامات کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ